پی ایس ایل؛ بیک اپ کیلیے15متبادل کرکٹرزمنتخب

لاہور: پی ایس ایل مینجمنٹ نے بیک اپ کیلیے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا۔

فرنچائزز اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے بیک اپ کیلیے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا،ان میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، وقاص مقصود، آرش خان، عماد بٹ،عامر جمال، امام الحق، ناصر نواز، حسان خان، طیب طاہر، زاہد محمود، عمر صدیق، بسم اللہ خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے دوران اگر کسی فرنچائز کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتو ضرورت پر بیک اپ فوری طور پر دستیاب ہوگا، یہ 15 پلیئرز بھی 20 جنوری کو کراچی کے بائیو ببل کا حصہ بن کر اختتام تک دیگرکے ساتھ موجود رہیں گے۔

دوسری جانب ریزرو پکس سے فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، کراچی کنگز نے آئن کاک بین، پشاور زلمی نے پیٹ براون، پارکنسن اور سہیل خان کی خدمات حاصل کرلیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈین لارنس کو چنا ہے۔