برطانوی پائلٹ نے تیز ہوا کے باعث فضا میں خطرناک ہچکولے کھاتے جہاز کو بحفاظت اتارلیا

برمنگھم: برطانیہ میں  موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے دوران مسافر طیارے نے دوران لینڈنگ اتنے ہچکولے کھائے کہ ایئرپورٹ حکام کو یقین ہی نہیں تھا کہ طیارہ بحفاظت اترجائے گا۔ 

برمنگھم ائیرپورٹ پر تیزہواؤں نے پائلٹ کوامتحان میں ڈال دیا اور امتحان بھی  ایسا کہ کئی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، تیزہواؤں نےطیارے کوکبھی دائیں موڑاتوکبھی بائیں لیکن پائلٹ کی مہارت کہیں یامسافروں کی خوش قسمتی تاہم اس دوران پائلٹ نے اپنے اوسان خطا نہیں ہونے دیئے اور کمال مہارت سے طیارے کو  بحفاظت  اتار لیا جس کا ایئرپورٹ حکام کو بھی یقین  نہ آیا اورجب طیارے کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوئی تو  اسے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔