کراچی میں غیرمقامی افراد استعمال شدہ موبائل فون فروخت نہیں کرسکیں گے، فیصلہ

 کراچی: شہریوں سے چھینے گئے فون کی فروخت روکنے کی حوصلہ شکنی کے لیے کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کراچی میں غیر مقامی افراد کے سیکنڈ ہینڈ موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔

پابندی کی رو سے کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی استعمال شدہ موبائل فون فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

ڈیلرز کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق کراچی میں استعمال شدہ موبائل فون فروخت کنندہ کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا جبکہ تصدیق کے بغیر کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے بتایا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا پتہ دیکھ کر ہی موبائل فون خریدا جائے گا جبکہ کوئی دکاندار بلاک فون کو ان لاک یا اس کا ای ایم آئی نمبر تبدیل نہیں کرے گا بصورت دیگر متعلقہ دکاندار کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔