5 کروڑ مالیت کی گاڑی خریدنے والے کی خوشی صرف چند لمحوں کی ثابت ہوئی

 لندن: برطانیہ کے شہر ڈربی میں مہنگی ترین ریسنگ کار خریدنے والے شخص کی خوشی کچھ ہی لمحوں میں بکھر گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈربی میں ایک شخص نے فراری کی ریسنگ کار خریدی جس کی مالیت 2 لاکھ 50 یورو یعنی پاکستانی روپوں میں گاڑی کی قیمت (5 کروڑ 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد) تھی تاہم ڈرائیور نے گاڑی خریدنے کے بعد شو روم سے محض 2 میل تک فاصلہ بھی بمشکل طے کیا تھا کہ کار کو حادثہ پیش آگیا۔

لگژی کار کی جس گاڑی کو حادثہ پیش آیا اس کا ماڈل نمبر فراری 488 ہے۔

پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سرخ رنگ کی چمکیلی اسپورٹس کار کے اگلے حصے خروںچ اور بونٹ بری طریقے سے ٹوٹ چکا ہے۔

ڈربی شائر پولیس مطابق حادثہ یکم اپریل کو پیش آیا تاہم ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔