مارگلہ آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور

 اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ملزمہ ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس کی مرکزی ملزمہ ٹاک ٹاکر  نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، نوشین سعید کے وکیل کے کمرہ  عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر عدالت  نے  اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج ہی سماعت کی درخواست دیدی اور وکیل پیش ہی نہیں ہوئے۔

جس پر ڈولی کے وکیل نے کہا کہ انہیں تیاری کے لئے عدالت سے مزید وقت درکار ہے وکیل نے مزید وقت فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوشین سعید کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 8 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر  نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ہے۔