کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین یوٹیوبر علی گُل پیرسندھ میں رائج وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف بول پڑے۔
گزشتہ دنوں سندھ کے ایک ایم این اے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ وہ سیلاب متاثرین کے سامنے کولڈ ڈرنک ی رہے ہیں اور منرل واٹر سے اپنے پاؤں دھو رہے ہیں۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید اظہارِ برہمی کیا گیا تاہم اب علی گل پیر نے بھی اس خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یہ سوچ رہے گی، کچھ تبدیل نہیں ہو سکتا۔
علی گُل پیر نے سندھ کے ایک ایم این اے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب تک صوبہ سندھ سے وڈیرا شاہی کی سوچ ختم نہیں ہوگی تب تک سندھ اور پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ’ امیر علی شاہ کی یہ ویڈیو پرانی ہے جو کہ آج کل وائرل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم این اے امیر علی شاہ کی یہ ویڈیو پرانی بھی ہے تو وہ پھر بھی کہیں گے کہ غریب عوام کے ساتھ یہ رویہ نامناسب ہے، وہ بھی سندھ میں رہتے ہیں اور انہوں نے اپنے ہی خاندان میں بھی ایسے ہی رویے دیکھے ہیں‘۔
گلوکار اور کامیڈین علی گُل پیر نے کہا کہ مجھے اِن ویڈیوز میں نظر آنے والے شخص سے نہیں بلکہ اس سوچ سے مسئلہ ہے اور جب تک یہ سوچ رہے گی، کچھ تبدیل نہیں ہو سکتا۔
سیلاب اور وڈیرے کے بیٹے ۔ فرش پر بیٹھی غریب عوام ہے ۔ چارپائی پر بیٹھے کولڈ ڈرنک پیتے یہ ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی ہے ۔ سائیں بوتل پینے کے بعد سگریٹ سُلگاتے ہیں ۔ پھر پیر صاحب منرل واٹر پانی سے اپنا جوتا صاف کرتے ہیں ۔ ہائے میری سندھ کے نصیب pic.twitter.com/8brW56Wwbz
— Sanjay Sadhwani (@sanjaysadhwani2) August 29, 2022
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ رکن قومی اسمبلی کے ارد گرد گاؤں کے لوگ موجود ہیں اور وہ چارپائی پر بیٹھ کر آرام سے کولڈ ڈرنک پی رہے ہیں سگریٹ پھونک رہے ہیں جبکہ منرل واٹر سے پاؤں دھوتے بھی دکھائی دیئے۔