بریانی کیوں نہیں پکائی، شوہرنے بیوی کو چاقو کےوارسے زخمی کردیا

نئی دہلی: بھارت میں رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پرشوہرنے بیوی کو چاقو مار کے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے علاقے لاتورکا رہائشی ملزم وکرم نشے کی حالت میں گھر آیا اور رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پر بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وکرم نے بیوی پرچھری سے بھی وار کئے اور اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زخمی خاتون کو پڑوسیوں نے اسپتال پہنچایا۔ تشدد کا شکار خاتون کے گھروالوں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔