’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں حمیمہ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا، عمران ہاشمی

 لاہور: بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پوسٹر میں حمیمہ ملک کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام میں حمیمہ ملک نے فلم کا پوسٹر پوسٹ کیا جس پر کمنٹ کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے لکھا ہے کہ فلم میں حمیمہ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔



View this post on Instagram

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

اداکار نے مزید لکھا کہ وہ فلم میں حمیمہ کی بہترین اداکاری دیکھنے کے منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں عمران ہاشمی اور حمیمہ ملک نے ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں حمیمہ ملک ’دارو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔