جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے گھر آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن سی بلاک میں رہائش پذیر لیاقت بلوچ کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے باعث گھر کا ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔

آگ گھر کی پہلی منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔