آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے محمد رضوان بھی نامزد

کراچی: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلیے محمد رضوان کو بھی نامزد کردیا۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ برائے ستمبر کیلیے پاکستانی محمد رضوان کو بھی نامزد کیا ہے، انھیں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے پہلی مرتبہ نامزدگی ملی، اس اعزاز کیلیے رضوان کا مقابلہ آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارتی اکشر پٹیل سے ہوگا۔

دوسری جانب ویمنز ایوارڈ کیلیے بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ بھی نامزد پلیئرز میں شامل ہیں، انھوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کے ساتھ ایوارڈ کے دیگر 2 طلبگاروں میں بھارتی کرکٹرز ہرمنپریت کور اور سمرتی مندھانا موجود ہیں۔