پرال میں رائٹ وڈاؤن سائزنگ کا امکان

اسلام آباد: ایف بی آر نے ماتحت ادارے پرال کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دی جائیگی جس کے تحت پرال کے اضافی ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے رائٹ و ڈائون سائزنگ کیے جانے کی توقع ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق پرال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بدھ 9اپریل کو ایف بی آر ہائوس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں ایک نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا۔