میچ کے دوران تھرو پر گیند امپائر علیم ڈار کی ٹانگ پر لگ گئی

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران تھرو پر گیند امپائر علیم ڈار کی ٹانگ پر لگ گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران تھرو پر گیند امپائر علیم ڈار کی ٹانگ پر لگ گئی، نسیم شاہ مدد کیلیے پہنچ گئے۔

کیویز کی اننگز کے 36ویں اوور میں حارث کی گیند پر مچل بریسویل نے اسٹروک کھیلا، سنگل بناتے ہوئے فیلڈر کی تھرو پر گیند علیم ڈار کی ٹانگ پر لگی، نسیم شاہ نے متاثرہ جگہ کو سہلانا شروع کردیا، اس دوران میجک اسپرے بھی پہنچ گیا اور امپائر تکلیف برداشت کرنے کے قابل ہوگئے۔