افغان صدارتی انتخاب؛ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کا اعتراف کرلیا

کابل: افغان صدارتی انتخابات کے ایک اہم امیدوارزلمے رسول نے کہاہے کہ دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتاہے کہ الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ضرورت پڑے گی۔

کیونکہ کوئی بھی صدارتی امیدوار مطلوبہ50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے گا،دوسری طرف ان انتخابات کے دیگر2 فیورٹ امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمدزئی دونوں نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پہلے مرحلے میں ہی مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ادھرالیکشن کمیشن کے ترجمان نادرمحسنی نے بھی اعتراف کیاکہ میں کہہ سکتاہوں کہ انتخابی عمل کے دوران فراڈاور تشدد ہواہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ زلمے رسول نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ انتخابی عمل کے دوران’’بڑے پیمانے پر فراڈ‘‘بھی ہوا ہے تاہم ان کی طرف سے یہ تفصیل نہیں بتائی گئی ہے کہ کس طرح کی دھاندلی کی گئی۔