لاہور کے مختلف علاقوں سے اچھرہ بم دھماکے میں ملوث 8 تخریب کار گرفتار

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھرہ بم دھماکے سمیت دیگر تخریب کاری کے واقعات میں ممکنہ طور پر ملوث 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کے سی آئی اے ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اچھرہ سمیت دیگر تخریب کاری کے واقعات میں ممکنہ طور پر ملوث 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت کامران، سلیم، حمزہ، منصور خان، آزاد، خالد نوردین، وسیم اللہ اور عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حرات میں لئے جانے والے تمام ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے جو لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔ پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے حراست میں لئے جانے والے تمام ملزمان دوسری سطح کی دہشتگردی کی کارروائیوں میں متحرک ہیں۔