کراچی میں خاتون سے ساتھ نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ رپورٹ

کراچی: کراچی میں خاتوں سے ساتھ نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ منظرعام پر ۤآگیا۔

ایکسپریس نیوزکو موصول ہونے والی وڈیو میں ایک اوباش شخص خاتون کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرتا دیکھا جاسکتا ہے جس سے خاتون خوف زدہ ہو جا تی ہے خاتون کے ہمراہ ایک بچہ بھی تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، تازہ وااقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 11اے میں ٹرومین اسکول کے قریبی گلی میں پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ایک بچے کے ہمراہ جا رہی ہے اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار شخص اس کے قریب آیا اورغیراخلاقی حرکت کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔