گھارو: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

گھارو: گھارو کے قریب 3 مختلف ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے رہائشی 3 دوست کاشف، فیصل اور شاہد موٹرسائیکل پر پکنک کی غرض سے ٹھٹھہ جارہے تھے کہ گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سلپ ہوگئی جسے عقب سے آنیوالی نامعلوم گاڑی نے روند ڈالا جسکے نتیجے میں کاشف اور فیصل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شاہد شدید زخمی ہوگیا۔

علاوہ ازیں گلستان فارم کے مقام پر کار، پک اپ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں وزیر، صالح، عاشق علی، غلام قادر، ستار، ارشاد، وقار، حلیم وحیدر اور دیگر شامل ہیں۔ ایک اور حادثے میں گھارو کے رہائشی 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں وزیر میمن محسن کچھی اور دیگر شامل ہیں گھارو پولیس نے 3 حادثات کا مقدمہ درج کر لیا۔