اسلام آباد موٹروے پر پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس سے مزاحمت کرکے فرار ہونے والی خاتون کار سوار کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی ۔