بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

 لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 108 ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگاکر آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔

مزید پڑھیں: شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

گزشتہ روز 29 سالہ کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں 44 گیندوں پر 69 رنز بنائے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے