پنجاب حکومت کا شہریوں کیلئے تحفہ، عید کے تینوں دن سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان

لاہور: عید پر عوام کو سہولت دینے کے لئے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے لاہور سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز پیر سے ہفتے کی صبح 6 بجے تک کھلے رہیں گے، عوام کی سہولت کے لئے سی این سی اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔