ایکسپریس رمضان پکوان میں آج پیش ہیں مونگ کی دال کے کباب

ایکسپریس رمضان پکوان میں آج پیش ہیں مونگ کی دال کے کباب جس کو کھا کر آپ دیگر کباب کو بھول جائیں گے۔

اجزا:

دال مونگ ایک کپ،چکن کا قیمہ ایک کپ،پیاز کٹی ہوئی ایک کپ،ہری مرچ 5 عدد،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، اناردانہ ایک کھانے کا چمچ،جوائن آدھی چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک گڈی، سیاہ مرچ حسب ضرورت،نمک حسب ضرورت،تیل فرائی کرنے کے لئے اور ایک کپ بیسن۔

ترکیب:

مونگ کی دال کے کباب بنانے کے لیے  پتیلی میں پانی لے کر اس میں مونگ کی دال،چکن کا قیمہ اور پیاز ڈال کر دھیمی آنچ پر چڑھا دیں، جب یہ اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو اتاکر پیس لیں پھر اس میں آدھا کپ بیسن،پسی کالی مرچ،ثابت دھنیا،ہرا دھنیا،ہری مرچیں،اجوائن، اناردانہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ تیل بھی ملائیں پھر اچھی طرح میش کرلیں،اب اس آمیزے کے کباب بنالیں اور ایک ٹرے میں بیسن کی تہہ بچھا کر اس پر رکھ دیں پھر فرائنگ پین یا توے پر تیل ڈال کر اسے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

لیجئے مزیدار مونگ کی دال کے کباب تیار ہیں اب آپ اسے اپنے دسترخوان پر سجائیں اور اس کے ذائقے سے لطف اٹھائیں۔