پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال 1880 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بدترین لوڈشیڈنگ جاری

لاہور / ملتان / خانیوال: بجلی کی طلب 3770 میگا واٹ جبکہ شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچنے سے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں عوام 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوگئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اتوارکی تعطیل کے باوجود شدید لوڈشیڈ نگ پرعوام کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو بھی بجلی کی شارٹ فل کی کمی رہی ہے، میپکو ریجن کی جانب سے 1890 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ  بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ کیا جائے۔