کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 432 پوائٹس کی کمی

کراچی: ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مندی جاری ہے بدھ کے روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں 432 پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 28ہزار 243 پوائنٹس پر موجود تھا ابتدا میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 28 ہزار 307 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی چھا گئی۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 25 ہزار 584

 

واضح رہے کہ ملک کو درپیش سیاسی بحران کی وجہ سے رواں ماہ اب تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 18سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔