ٹی وی کے نوجوان اداکاروں نے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ، ساجد حسن

ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ سینئر اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

جس نے ثابت کیا ہے کہ اگر اسے موقع دیا جائے تو وہ بہترین کام کرسکتا ہے‘ ہم بھارت سے اچھی فلم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ ہمارے ٹیلی ویژن سے وابستہ نوجوانوں نے فلمیں بناکر اسے سچ بات کردیا۔ اس وقت ٹیلی ویژن انڈسٹری کے باصلاحیت نوجوان ہی ایک نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں ۔

جسے عوامی سطح پر زبردست پزیرائی ملی ہے، ایک طویل عرصہ سے پاکستانی فلمی صنعت شدید بحران سے گزر رہی تھی اس مردہ گھوڑے میں ان نوجوانوں نے جان ڈال دی ‘ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔