عبدالرزاق کیلیے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں،چیف سلیکٹر

کراچی: قومی کرکٹ چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ عبدالرزاق کیلیے قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، مگر وہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کریں۔

شارجہ سے فون پر نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آل راؤنڈر نے ملک کیلیے بڑی خدمات انجام دیں اور ان سمیت کسی بھی باصلاحیت کرکٹر کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، مجھے بڑی خوشی ہے کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں مگر اس کیلیے انھیں ڈومیسٹک میچز میں حصہ لے کر فارم اور فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیل کر حال ہی میں وطن واپس آئے ہیں، وہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔