عامرخان کی ’’پی کے‘‘ کی پاکستان میں کامیاب نمائش جاری

لاہور: بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عامرخان کی فلم کی پاکستان میں کامیاب نمائش جاری، جدید ٹیکنالوجی سے بنے ملک بھرکے سینما گھروں نے تمام شو ’’پی کے‘‘ کے نام کردیے۔

ایک طرف توسخت سردی میں لوگ اپنی فیملیزکے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں تودوسری جانب سینما منتظمین نے ’’پی کے‘‘ کی ر یلیز سے قبل ہی ہالی وڈ اوربالی وڈ کی دیگرفلموں کی اپنے سینما گھروں سے چھٹی کرادی تھی۔ اس سلسلہ میں سینما اونرنادرمنہاس نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا فلم بینوںکو عامر کی نئی فلم ’’پی کے‘‘ کا شدت سے انتظار تھا۔

اس کے لیے ایڈوانس بکنگ کاسلسلہ جاری تھا۔ فلم کی کہانی، میوزک اورعامرخان کی جانداراداکاری نے ایک مرتبہ پھرفلم بینوں کو خوب انٹرٹین کیا ہے۔ دوسری جانب فلم کے امپورٹرادارے ’آئی ایم جی سی‘ کے ڈائریکٹر شیخ عابد کا کہنا تھا کہ ہماری توقعات سے بڑھ کراچھا رسپانس مل رہا ہے۔ لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھرکے جدید سینما گھروں نے ’’پی کے‘‘ کوتمام شودیدیے ہیں۔