عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 17 افراد ہلاک، 35 زخمی

بغداد: عراقی دارالحکومت میں خود کش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع تاجی میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق   ضلع تاجی میں خود کش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب زائرین میں  اشیائے خوردونوش تقسیم کی جارہی تھیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر  زخمیوں کو  قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں، دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔