گستاخانہ فلم کیخلاف صحافیوں کا مظاہرہ

حیدرآباد: گستاخانہ فلم کے خلاف حیدرآباد میں صحافیوںنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس نے گستاخانہ فلم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین میں صحافیوں، فوٹو گرافرز اور کیمرا مینوں کے ساتھ سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں و کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم بنا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیاگیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔