لاہورہائی کورٹ نے پھانسی کے منتظر مجرم کی سزا عمرقید میں تبدیل کردی

لاہور: ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی.  

لاہور ہائی کورٹ میں سزائے موت کے مجرم ظفر اقبال کی اپیل کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں ظفر اقبال کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

واضح رہے کہ مجرم ظفر اقبال نے 2010 میں معمولی بات پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔