امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

اوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں  4 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر کیلین میں مسلح  شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ  کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔