’’ ٹائلٹ کو صاف کر کے جائیں ‘‘ بھارت میں انوکھا ماڈل شو

بنگلور:  بھارت میں لوگوں کو ٹوائلٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی کے لیے باقاعدہ ایک مہم ’’ سواش بھارت ‘‘  چلائی جا رہی ہے۔

بھارت میں لوگوں کو ٹوائلٹ استعمال کرنےمیں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ دیہی علاقوں میں تو بالکل ہی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے جس کے پیش نظر گزشتہ روز ایک این جی او نے اپنی طرز کا منفرد فیشن شو منعقد کروایا جس کا مقصد ٹوائلٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ بھارتی شہر بنگلور کے ایک پبلک ٹوائلٹ پارک میں ’’ one of a kind ‘‘ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس دوران ٹوائلٹ کے باہر خوبصورت ماڈلز اپنے ہاتھوں میں پوسٹر پکڑے کھڑی تھیں ۔