امریکی لڑکی نے کوڑا کرکٹ سے فیشن ایبل لباس بنا لئے

نیویارک: ایک امریکی لڑکی کرسٹن نے اپنی دوستوں کے ہمراہ کوڑا کرکٹ میں پھینکے گئے شاپر بیگ‘ میگزین‘ باکسز اور مختلف پیکنگ کی اشیا سے فیشن ایبل لباس بنانا شروع کردیے جو لوگوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں کرسٹن نے بتایا کہ جب وہ ایک کالج کی طالبہ تھی تب اس نے دیکھا کہ لوگوں کی طرف سے پھینکی گئی مختلف اشیا کو ایک اچھے مقصد کے لیے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے، اسی سوچ کے تحت کرسٹن نے اپنی تین دیگر ساتھی طالبات کے ساتھ گندگی کے ڈھیر سے دوبارہ کار آمد اشیا اکٹھی کرنا شروع کردی۔