ٹام کروز نئی فلم ’’مینا‘‘ کے لیے پہلی بار اپنا وزن بڑھائیں گے

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنی نئی فلم ’’مینا‘‘ کیلیے پہلی بار اپنا وزن بڑھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم ’’مینا‘‘ میں ٹام کروز پائلٹ بیری سیل کا کردار نبھائیں گے جو سی آئی اے ایجنٹ بننے سے قبل کولمبین باغیوں کو منشیات اور ہتھیار سپلائی کرتا تھا۔ ڈائریکٹر نے اس کردار کیلیے ٹام کروز کو کم از کم 50 پاؤنڈ وزن بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

52سالہ ٹام کروز نے2008ء میں فلم ’’ٹراپک تھںڈر‘‘ میں فربہ شخص کا کردار ادا کرنے کیلیے ’’فیٹ سوٹ‘‘ پہنا تھا لیکن اس بار ہدایتکار نے کہا ہے کہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے انہیں وزن بڑھانا ہوگا۔