بنگلادیش میں بھگدڑ مچنے سے 10 ہندو یاتری ہلاک

ڈھاکا: بنگلادیش میں انتم اشنان کی رسم کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 7 خواتین سمیت 10 ہندو یاتری ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد سالانہ مذہبی رسم ’انتم اشنان‘ کے غسل کے لئے نارائن گنج کے مقام پر جمع تھی کہ اچانک بھگدڑ مچنے سے افرا تفری پھیل گئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔