دھاندلی کیس، سعد رفیق ٹریبونل میں پیش نہ ہو سکے

لاہور: این اے 125 لاہور دھاندلی کیس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق بیان قلمبندکرانے کیلیے پیش نہ ہو ئے۔

الیکشن ٹریبونل نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں دوبارہ طلب کر لیا، خواجہ سعد رفیق کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا، خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے بتایا کہ وہ مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکے۔ ٹریبونل نے10 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا ہے۔