ریمپ سے جیل تک کا سفر، معروف ماڈل ایان کا مستقبل سوالیہ نشان؟؟

 کراچی: ملک کی صف اول کی ماڈلز میں شمار کی جانے والی ایان علی نے ریمپ سے جیل تک کا سفر بہت تیزی سے طے کیا۔

اب وہ عدالت اور جیل کے چکر لگارہی ہے تاہم چہرے سے مطمئن نظر آنے والی معروف ماڈل کا مستقبل اب بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان کے خلاف چالان تیار کرلیا ہے جو آئندہ سماعت پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایان کے مداحوں کو امید ہے کہ ان کی پسندیدہ ماڈل ملزمہ سے مجرمہ قرار نہیں دی جائیگی بلکہ اسے بری کردیا جائیگا۔