شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 3 اہلکار جاں بحق

میران شاہ: دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دتہ خیل میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سڑک کنارے نصب بم سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا۔