کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پر عملدرآمد کی پابندی میں 8 جون تک توسیع

 کراچی: ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پر عملدرآمد کی پابندی میں 8 جون تک توسیع کردی۔

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 57 افراد جاں بحق ہوئے اس لیے ہیلمٹ مہم پر عملدرآمد عوام کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے اور خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی ہوں گی جب کہ اس مہم ٹریفک پولیس کو کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے مینجمنٹ بورڈ بنایا جائے گا جب کہ 20 اہم سگنلز پر کیمرے لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔