فلم بینوں کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے، ندیم

 کراچی: اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی پر فلمیں بننا شروع ہو گئیں ہیں جس سے فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ندیم کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ فلم بینوں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی فلمیں منائی جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی فلموں میں معیار کے علاوہ اچھی کہانیوں پر دھیان دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اگر ہم کسی دوسرے ملک سے مقابلے کرنے کا عزم کر لیں تو ضرور کامیاب ہو سکتے ہیں۔