ودیا بالن چارلی چیپلن کا کردار نبھانے کی خواہش مند

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے چارلی چیپلن کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ممبئی میں چارلی چیپلن کے اعزاز میں منعقدہ نمائش کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ چارلی چیپلن کی بہت بڑی مداح ہیں، انہیں مسٹرانڈیا میں سری دیوی کی جانب سے چارلی چیپلن کا کردار بہت پسند آیا تھا، جس نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے تھے۔ وہ بھی کسی فلم میں چارلی چیپلن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چارلی چیپلن پرایک فلم بھی کرنا چاہتی ہیں۔

واضح ر ہے کہ اداکارہ بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی پربننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والی ہیں جس کا سکرپٹ سونیا گاندھی کے دفترمنظوری کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔