بونیرمیں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

بونیر: نواگئی میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیرکے علاقے نواگئی میں دو گروپوں نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسری پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔