’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ میں منفی کردارسے محظوظ ہورہی ہوں، دیویا دتہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے کہا ہے کہ وہ نئی فلم’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ میں منفی کردارادا کرنے سے محظوظ ہورہی ہیں۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی دیویا دتہ کا کہنا تھا کہ جب انھیں فلم میں منفی کردار کی پیش کش ہوئی تو وہ اس پر بہت حیران ہوئیں اور یہ انھیں منفرد لگا۔ دیویا نے بتایا کہ جب انھوں نے اسکرپٹ پڑھا تو وہ اس سے لطف اندوز بھی ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ اس فلم میں میری پسندیدہ اداکارائیں جوہی چاولہ اور شبانہ اعظمی بھی کام کررہی ہیں اوران سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔واضح رہے کہ جئینت گیلتر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں جیکی شروف، زرینہ وہاب اور سمیر سونی بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔