بالی ووڈ میں ایک سپر ہیرو شاہ رخ ہے ، ویزلی سنائپس

نئی دہلی: ہالی ووڈ اداکار ویزلی سنائپس نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں سپر ہیرو صرف ایک شاہ رخ خان ہے۔

یہ بات انھوں نے ممبئی مرر کو ایک انٹرویو کے دوران کہی اداکار ویزلی کا کہنا تھا کہ ان کی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات 2008 میں دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اس کے بعد وہ ایک مرتبہ ان سے براڈوے تھیٹر میں بھی ملے تھے۔

ویزلی نے مزید کہا کہ وہ شاہ رخ خان سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کریں۔زرائع کا کہنا ہے کہ ویزلی سنائپس جلد اپنی اس خواہش کوپورا کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔