بی جے پی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے لگا رہی ہے، شبانہ اعظمی

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے چیئرمین کی پوسٹ کے لیے قابلیت معیار ہونا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے اداکارہ نے گجندر چوہان کی ایف ٹی آئی آئی کے چیئرمین کی متنازعہ تعیناتی کے حوالہ سے کہی شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے تعینات کرنا چاہتی ہے مگر ثقافتی اداروں میں تعیناتی کا معیار قابلیت ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسی متعدد شخصیات ہیں جو اس چیئرمین شپ کے لیے اہل ہیں۔