سلمان نے شاہ رخ کو ان کے گھر جاکر سالگرہ کی مبارکباد دی

ممبئی: اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ کے مبارک رات گئے ان کے گھر پر جا کر دی جس پر شاہ رخ نے سلمان کو گلے لگالیا بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان رات گئے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کو سالگرہ کی مبارک اور تحفہ دیا۔

اس موقع پر دونوں اداکار جن کی کبھی آپس میں رنجش زبان زد عام پر تھی ایک دوسرے گلے ملے اور ایک دوسرے سے خوب ہلہ گلہ کیا۔ شاہ رخ خان نے بعد میں سلمان خان کے ساتھ اس موقع کی تصاویر سوشل ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان بھائی نے میرے ساتھ فلم سلطان کی بعض باکسنگ موو کیں۔اس فلم میں سلمان باکسر بن رہے ہیں۔

سلمان خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہ رخ کے لیے نیک تمناؤں کو اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ بالی ووڈ میں بہت بعد میں آیا، پہلے عامر خان آیا پھر میں پھر اجے دیوگن ، اکشے کمار اور آخر میں شاہ رخ آیا لیکن سب پر چھا گیا۔