محمد عامرسے متعلق بیان دینے پرپی سی بی کا حفیظ کو شوکاز نوٹس

لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے سے متعلق بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے سے متعلق بیان دینے پر 7 روز میں وضاحت طلب کر تے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں بی پی ایل میں میچ فکسنگ کے جرم میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے کا بیان دیا تھا۔