ناموراداکارہ عائشہ عمراوراداکاراظفررحمان ٹریفک حادثے میں زخمی

 کراچی: پاکستان کی مشہور ڈرامہ سیریل بلبلے میں خوبصورت کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر ساتھی اداکار اظفر رحمان کے ہمراہ حیدر آباد جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

عائشہ عمر ساتھی اداکار اظفر رحمان کے ہمراہ کراچی سے حیدر آباد جا رہی تھی کہ سپر ہائی وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ دونوں زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دونوں اداکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق عائشہ عمر کے کندھے اور ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر جب کہ اظفر رحمان کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔