شاہ رخ خان نے ابرام اور آرادھیا کو اپنے اورکاجل کا متبادل قراردیدیا

ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ ان کے بیٹے ابرام خان اور امیتابھ بچن کی پوتی آرادھیا بچن بالی وڈ میں شاہ رخ اور کاجول جیسی جوڑی ثابت ہو گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران جب شاہ رخ اور کاجول سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں شاہ رخ اور کاجول کے طور پر اگلی جوڑی کس کو دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے ابرام خان اور امیتابھ بچن کی پوتی آرادھیا بچن بالی وڈ میں شاہ رخ اور کاجول جیسی جوڑی ثابت ہونگیں۔