کراچی کے علاقے ناظم آباد سے ٹارگٹ کلر خرم عرف موٹا گرفتار، ترجمان رینجرز

کراچی: رینجرز نے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر خرم عرف موٹا کو گرفتار کرلیا جس نے ایک درجن سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر خرم عرف موٹا کو گرفتار کرلیا گیا جس نے دوران تفتیش ایک درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ بدنام زمانہ عسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن بھی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔