تجارتی خسارے میں کمی کے لیے 5 نکاتی تجاویزوزیراعظم کوارسال

 اسلام آباد: وزارت تجارت نے برآمدات بڑھانے،تجارتی خسارہ میں کمی اور موجودہ دور کے چیلنجز کے مقابلہ کیلیے پانچ نکاتی تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دیں۔

پانچ نکاتی تجاویز میں کہا گیا کہ پاکستان کی انڈسٹری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے برابر مراعات دی جائیں، وزارت حکام کے مطابق اس سلسلے میں زیرو ریٹنگ کسٹم ڈیوٹی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ تمام ری فنڈز کی فوری طور پر ادائیگی اور بجلی قیمت میں پانچ روپے کمی کر کے بھارت اور بنگلہ دیش کے برابر کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے، اسکے علاوہ انڈسٹری کیلیے گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔