کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں  کاررائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید، کلفٹن اور گوراقبرستان کے اطراف میں خفیہ اطلاع پر کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔